سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 48 فیصد سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد(پی پی آ ئی) ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.05 فیصد اضافہ ہے اور ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 48.35 فیصد ہوگئی ہے۔ایک ہفتے کے دوران 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں ہفتے آلو، دال چنا، انڈے، آٹے کا تھیلا، پھل، تازہ دودھ سمیت دیگر اشیاکی قیمتیں بڑھیں۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 35 روپے 74 پیسے کا اضافہ ہوا، آلو کی فی کلو قیمت میں 3 روپے کا اضافہ جبکہ دال چنا 4 روپے 82 پیسے مزید مہنگی ہوئی، دال مسور 5 روپے، دال ماش 6 روپے 81 پیسے، دال مونگ 1 روپیہ 42 پیسے مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 30 اشیامہنگی اور 9 کی قیمتوں میں کمی آئی جبکہ حالیہ ہفتے 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔