سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سقوط ڈھاکہ کے پس منظر میں فلمائی گئی بھارتی فلم آئی بی71نمائش کیلئے تیار

کراچی (پی پی آئی) بھارت میں سقوط ڈھاکہ کے پس منظر میں فلمائی گئی فلم(آئی بی71) انڈیا، بنگلہ دیش71 اسی ماہ کی 12 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق اس فلم میں بھارتی اداکار دلیپ تاہل پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا کردار ادا کریں گے۔ قبل ازیں دلیپ تاہل 3 فلموں میں بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کا کردار بھی ادا کر چکے ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ میرے لیے ذوالفقار علی بھٹو کا کردار ادا کرنا ایک ایسا چیلنچ تھا جس سے انکار ممکن نہیں تھا، فلم سے قبل بھٹو کی شخصیت، تقریر کرنے اور بولنے کے انداز کو سمجھنے کے لیے مہینوں تک ریسرچ کی۔ بھارتی اداکار نے اس فلم کے حوالے سے معمولی سی تفصیل بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور فلم آئی بی 71 میں دلیپ تاہل کے علاوہ اداکار انوپم کھیر، وشال جیٹھوا اور ودیوت جموال بھی شامل ہیں