چار ماہ تک پی سی بی کا چیئرمین رہوں گا :نجم سیٹھی

لاہور: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وہ چار ماہ تک اپنے عہدے کو سنبھالیں گے ۔ ایک خصوصی انٹرویو میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین ذکاءاشرف نے رات کے اندھیرے میں اپنی مرضی کا آئین بنایا لیکن ہمارا آئین سپریم کورٹ کے تین ججز بنائیں گے ۔اپنے اوپر تنقید کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ جو لوگ ان کے خلاف الزامات لگارہے ہیں ان کو وہ لیگل نوٹس بھجوانے کے لئے اپنے وکیل سے مشاورت کررہے ہیں ۔35پنکچر کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان وہ ٹیپ منظر عام پر لے آئیں تو وہ خودکشی کرلیں گے ورنہ عمران خان خود کشی کرلیں اور اگر یہ نہ کرسکیں تو معافی مانگ لیں ۔

Next Post

پی سی بی کی موجودہ مینجمنٹ کمیٹی غیر آئینی ہے : عامر سہیل

Sat Feb 15 , 2014
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے نجم سیٹھی کی سربراہی میں قائم پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معزول چیئرمین ذکاءاشرف سمیت تحلیل ہونے والے گورننگ بورڈ کے ارکان اس اقدام کو جلد چیلنج کریں گے۔ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے عامر سہیل نے کہا کہ انہیں […]