پی سی بی کی موجودہ مینجمنٹ کمیٹی غیر آئینی ہے : عامر سہیل

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے نجم سیٹھی کی سربراہی میں قائم پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معزول چیئرمین ذکاءاشرف سمیت تحلیل ہونے والے گورننگ بورڈ کے ارکان اس اقدام کو جلد چیلنج کریں گے۔ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے عامر سہیل نے کہا کہ انہیں معزول چیئرمین ذکاءاشرف نے چیف سلیکٹر اور گیمز اینڈ ڈیویلپمنٹ کے عہدوں پر تعینات کیا تھا۔نجم سیٹھی اینڈ کمپنی نے انہیں ان عہدوں سے ہٹانے کیلئے غلط بیانی سے کام لیا کہ ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن ہی نہیں ہوا تھا۔ سابق کپتان نے کہا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرنے کو ہی تیار نہیں تھے کیونکہ نجم سیٹھی کی سربراہی میں قائم مینجمنٹ کمیٹی غیر آئینی ہے۔ عامر سہیل کا کہنا تھا کہ ذکاءاشرف کو معزول کئے جانے کے اقدام کو پہلے ہی چیلنج کیا جاچکا ہے اور معزول چیئرمین اور گورننگ باڈی کے ارکان بھی اسے چیلنج کرنے کیلئے قانونی مشاورت کررہے ہیں۔

Next Post

فٹبال کی عالمی رینکنگ، پاکستان کی 7 درجے ترقی، 165واں نمبر

Sat Feb 15 , 2014
زیورخ: فٹبال کی عالمی رینکنگ میں پاکستان 7 درجے ترقی کر کے 165 ویں نمبر پر آ گیا۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفاکی طرف سے جاری رینکنگ کے مطابق پاکستان اب 165ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ گزشتہ ماہ گرین شرٹس کا نمبر 172 واں تھا۔ ایشیائی زون میں پاکستان انہی سات پوائنٹس کی ترقی کے ساتھ36ویں نمبر پر آ گیا […]