جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کو نیب نے گرفتار کیا، ان پر تشدد نہیں کیا گیا: رانا ثنا اللہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو نیب نے گرفتار کیا ہے ان پر کو ئی کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا۔ عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہو ئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ’نوٹسز کے باوجود عمران پیش نہیں ہوئے، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر نیب کی جانب سے گرفتاری کی گئی ہے۔ان پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔دوسری جا نب سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ’عمران خان کی گرفتاری افسوسناک ہے، موجودہ حالات کے تناظر میں عمران خان کی گرفتاری سیاسی بحران میں مزید تلخیاں پیدا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ 75سالوں سے پاکستان کی سیاست کا فرما بد قسمتی سے ایک ہی ہے۔ آج یہ گرفتار تو کل وہ، تمام معاشرہ اور تمام پارٹیاں ایک ہی قوت کے اسیر ہیں۔