پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں انٹرنیٹ کی بندش،حکومت اور پی ٹی اے سمیت فریقین سے جواب طلب

لاہور(پی پی آ ئی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور پی ٹی اے سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار سلمان ابوذر نیازی عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ پیکا ایکٹ 2016 کے سیکشن 37 کے تحت انٹرنیٹ پابندی عائد نہیں کی جاسکتی، حکومت نے غیر قانونی طور پر سروسز معطل کردی ہیں، حکومت کسی شکایت پر متعلقہ مواد ہٹا سکتی ہے، سروس معطل نہیں کرسکتی۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جیسے حالات پیدا ہوئے ہیں پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے، افواہیں پھیلنے سے روکنے کے لیے سروس بند کی گئی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ نے تو پہلے سے ہی سروس بند کردی ہے، پی ٹی آئی وہ حکم لائے جس کے تحت سروس بند کی گئی۔عدالت نے وفاقی حکومت اور پی ٹی اے سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیے۔