سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہجرت کرنیوالے پرندوں کا عالمی دن کل منایاجائیگا

کراچی (پی پی آئی)پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہجرت کرنے والے پرندوں کا عالمی دن 13مئی کو منایاجائے گا،اس دن کی مناسبت سے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں سرکاری وغیر سرکاری تنظیموں،اداروں کی جانب سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائیگا تاکہ ہجرت کرنیوالے پرندوں کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔پی پی آئی کے مطابق دنیا میں مہاجر پرندوں کی 40 فیصد سے زائد اقسام معدوم ہو چکی ہیں۔گزشتہ 30 سال کے دوران مہاجر پرندوں کی آمدمیں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ مہاجر پرندوں کی تعداد میں کمی، ان کے قدرتی مسکن کی تنزلی، ہجرت کے لئے استعمال ہونے والے فضائی راستوں کے غیر محفوظ ہونے اور مہمان علاقوں میں درپیش خطرات کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانے کیلئے2006 ء سے ہر سال13 مئی کو مہاجر پرندوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔