سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، یاسمین راشد، شیریں مزاری بھی گرفتار

لاہور/ اسلام آباد(پی پی آ ئی) حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف کریک ڈاؤن نہ رکا، ڈاکٹر یاسمین راشد اور شیریں مزاری کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی صدر اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو صوبائی دارالحکومت لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کی تصدیق پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق صوبائی وزیر کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اس حوالے سے معلومات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ رات اسلام آباد سے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شیریں مزاری کو اسلام آباد میں ان کے گھر سے گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کی تصدیق ان کی بیٹی ایمان مزاری کی جانب سے کی گئی تھی۔