متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس کا ٹرائل روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی ٹرائل روکنے کی متفرق درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے کیس کے قابل سماعت ہونے کے خلاف عمران خان کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ توشہ خانہ فوجداری کیس کی کارروائی تاحکم ثانی معطل رہے گی۔خیال رہے کہ مقامی عدالت نے بدھ کو عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں فردِ جرم عائد کی تھی جس کے بعد 13 مئی کو گواہان کو طلب کیا گیا تھا۔ تاہم خواجہ حارث نے استدعا کی کہ جس جگہ عدالت قائم کی گئی ہے وہاں انھیں متعدد مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا انھیں اس معاملے پر حکمِ امتناع جاری کیا جائے۔عدالت کی جانب سے اس خواجہ حارث کی استدعا منظور کرتے ہوئے حکمِ امتناع جاری کر دی گئی ہے۔