سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی اہلیہ کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)اسلام آباد ہائیکورٹ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کی اہلیہ کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔شہریار آفریدی کی اہلیہ کو بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی اہلیہ کی گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے پوچھا کہ آئی جی صاحب آپ کی حدود میں کیا ہورہا ہے قانون سے واقف ہیں یا نہیں؟۔ آئی جی اسلام آباد نے جوا دیا کہ ہماری اطلاع کے مطابق یہ خاتون اور ان کا شوہر جی ایچ کیو حملے کی منصوبہ بندی میں شامل تھے۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ کون سی سورس انفارمیشن ہے آپ کے پاس دکھائیں؟، ڈی سی صاحب کو فوری بلائیں، 5 منٹ میں پیش نہ ہوئے تو مسئلہ ہوگا، جو کچھ آپ دکھا رہے ہیں اس میں تو خاتون کیخلاف کچھ نہیں ہے۔جسٹس ارباب کا کہنا تھا کہ ایک چیز یاد رکھیں ہماری عدالت سے رہائی کے بعد کسی کو گرفتار کیا گیا تو بہت مسئلہ ہوگا، کیا سورس انفارمیشن کی بنیاد پر سولہ ایم پی او لگایا جا سکتا ہے؟، ہماری عدالت کے حکم کی خلاف ورزی ہوئی تو سخت نتائج ہوں گے، آپ قانونی کارروائی کریں لیکن یہ کیا کہ آپ نے گھریلو خاتون کو ہی گرفتار کرلیا۔