سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف پولیس کا گرینڈ آپریشن جاری، مزید 3 خفیہ ٹھکانے تباہ

رحیم یار خان (پی پی آ ئی) کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا گرینڈ آپریشن 40 روز سے جاری ہے، کچہ رجوانی میں پولیس نے ڈاکوؤں کے مزید 3 خفیہ ٹھکانے تباہ کردئیے۔تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں پولیس کے آپریشن کا چالیس واں روز ہے، کارروائی کے دوران کچہ رجوانی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کے مزید تین خفیہ ٹھکانے تباہ کردئیے گئے ہیں، اور نو گو ایریا سمجھا جانے والاعلاقہ ڈاکوؤں سے خالی کروا لیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ آپریشن کے دوران اب تک 6 ڈاکو ہلاک اور 51کو گرفتار کیا گیا ہے، ڈاکوؤں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ کچے کے لوگوں کیلئے سکول اور ڈسپنسری قائم کرکے تعلیم و صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کردی ہیں۔