ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کالعدم بلوچ تنظیم کے سربراہ گلزار امام نے قوم سے معافی مانگ لی

کو ئٹہ(پی پی آ ئی) صوبا ئی حکو مت بلوچستان نے کالعدم تنظیم بی این اے کے گرفتار سربراہ گلزار امام کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔ بلوچستان کے عوام سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح جدوجہد سے بلوچستان کی ترقی رک گئی، غلط راستے پر تھا، دوستوں سے بھی کہتا ہوں واپس آجائیں۔صوبائی وزیر ضیالانگو اور سینیٹر آغا عمر احمد زئی نے کوئٹہ میں اہم پریس کانفرنس کے دوران کالعدم بلوچ نیشنل آرمی کے سربراہ گلزار امام کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔گلزار امام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا تعلق پنجگور کے علاقے پروم سے ہے، انہوں نے 15 سال قبل مسلح کارروائیوں کا آغاز کیا، کچھ عرصے قبل فورسز نے گرفتار کیا، اس دوران ماضی کو پرکھنے کا موقع ملا۔اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ ضیالانگو نے کہا کہ ملکی مفاد کیلئے ہم سب ایک پیج پر ہیں، فورسز اور اداروں نے ملک کیخلاف سازشیں ناکام بنائیں، ریاست کے وجود کو خطرہ ہو تو کسی کو چھوڑا نہیں جاسکتا، حقوق کیلئے نوجوانوں کو بندوق دے کر پہاڑوں پر بھیجنا درست نہیں، ریاست کی بنیادوں سے کھیلنے والوں کیلئے کوئی آپشن نہیں۔ پاکستان کے آئین کے تحت جس کو حقوق نہیں ملتے ہم اس کے ساتھ ہیں، حقوق کے مطابق لوگوں کو روزگار ملنا چاہئے، جو لڑائی چاہتا ہے اس سے لڑیں گے، جو بات کرنا چاہتا ہے اس سے دو قدم آگے بڑھ کر بات کریں گے۔سینیٹر آغا عمر احمد زئی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بلوچوں نے پاکستان کیلئے بہت سی قربانیاں دی ہیں، جو لوگ واپس آنا چاہتے ہیں ان کیلئے پالیسی بنائی جائے، مفاہمتی عمل ختم نہیں ہونا چاہئے، قانون کے دائرے کے اندر نوجوانوں کی واپسی کا راستہ کھلنا چاہئے۔