سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دنیا بھر کے مقابلے میں پاکستانی نوجوانوں کی اکثریت ذیابیطس کا شکار

کراچی (پی پی آئی)دنیا بھر میں دیگر ممالک کے مقابلے پاکستان میں سب سے زیادہ نوجوان آبادی ذیابیطس میں مبتلا ہے۔پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ثنااللہ گھمن نے دنیا کے مختلف ممالک میں ذیابیطس کے پھیلاؤ سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 30.8 فیصد نوجوان آبادی ذیابیطس کا شکار ہے جو پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دوسرے نمبر پر کویت ہے جس کی 24 فیصد آبادی ذیابیطس کا شکار ہے جبکہ پڑوسی ممالک کی بات کریں تو بھارت میں 9.6 فیصد، ایران میں 9.1 فیصد، چین میں 10.6 فیصد اور سری لنکا میں 11.3 فیصد آبادی اس مرض میں مبتلا ہے’۔ثنااللہ گھمن مزید کہتے ہیں کہ پاکستان کے مقابلے دیگر ممالک میں صورتحال کئی گنابہتر ہے، مثال کے طور پر امریکا میں 10.7 فیصد، ترکیہ میں 14.5 فیصد، بنگلادیش میں 14.2 فیصد، سعودی عرب میں 18.7 فیصد، کینیڈا میں 7.7 فیصد آبادی ذیابیطس میں مبتلا ہیں۔’انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ اس مرض کو قابو کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ پاکستان ایک صحت مند قوم بن سکے۔