ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عوامی فلاحی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کرینگے: محسن نقوی

لاہور(پی پی آ ئی)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ عوامی فلاحی منصوبوں میں تاخیر یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی کاموں کو مقرر کردہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں لاہور کے میگا منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،محسن نقوی نے فلاح عامہ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے ٹائم لائن مقرر،نئے منصوبوں کے تعمیراتی کام کے آغاز کو جلد یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے ڈیزائن ودیگر ضروری امور فوری طے کئے جائیں۔ شہریوں کوآمد ورفت میں پریشانی سے بچانے کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی جاری،اجلاس میں ایلی ویٹڈایکسپریس وے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،نوازشریف انٹرچینج انڈر پاس، کیولری سگنل فری روڈ منصوبیپرپیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ارفع کریم ٹاور، فیروز پور روڈ تا پائن ایونیو منصوبے پر رپورٹس پیش کی گئیں،ستوکتلہ نالہ،مین بلیو وارڈ تا والٹن، سی بی ڈی پراجیکٹ پر رپورٹس پیش کی گئیں،ایئر پورٹ پرشجر کاری،لینڈسکیپنگ کیلئے پی ایچ اے کو جلد کام مکمل کرنیکی ہدایت جاری۔محسن نقوی نے مال روڈ کی گرین بیلٹ کی حالت بہتر بنانے کی ہدایت دی،اجلاس میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر، چیف سیکرٹری،چیئرمین پی اینڈ ڈی، متعلقہ سیکرٹریز،کمشنر،ڈی جی ایل ڈی اے،نیسپاک، ایف ڈبلیو او اور ڈی جی پی ایچ اے نے شرکت کی۔