حیدرآباد :نجی بینک سے مسلح ڈاکو 40 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

حیدرآباد: حیدرآباد میں نجی بینک میں ڈکیتی کی واردات میں مسلح ڈاکو40لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، ڈاکو سیکورٹی گارڈز کی وردیوں میں ملبوس تھے۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر گیارہ میں واقع ایک نجی بینک میں سات مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر بینک کے عملے اور وہاں موجود افراد کو یرغمال بنالیا، ڈاکووں نے بینک میں باآسانی لوٹ مار کی اور چالیس لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کرلے گئے، بینک کے عملے کے مطابق ڈاکو سیکورٹی گارڈز کی وردی میں ملبوس تھے،واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بینک پہنچ گئی،پولیس نے بتا یا کہ ڈاکوسی سی ٹی وی فوٹیج بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

Next Post

غیر اخلاقی سرگرمیوں سے متعلق جمشیددستی کے الزامات بے بنیادہیں:چوہدری نثار

Fri Feb 28 , 2014
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ معزز رکن جمشید دستی کی جانب سے پارلیمنٹیرینز پر لگائے گئے الزامات قطعی طور پر جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، بہترہوتا کہ ایسے الزمات لگانے سے قبل اس کے ثبوت اسپیکر قومی اسمبلی کو دیتے جاتے۔پارلیمنٹ ہاوس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی […]