کرا چی(پی پی آ ئی) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے شہر قائد کے علاقے مہران ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشتگرد گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کیے جانے والے دہشتگرد کی شناخت اعجاز عرف عادل کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ حکام نے بتایا کہ ملزم کا نام ریڈ بک میں روپوش دہشتگردوں کی فہرست میں شامل تھا اور ملزم کئی سال سے روپوش تھا۔ حکام نے کہا کہ ملزم کو انٹیلی جنس بنیاد پر ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ملزم ماضی میں بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
Next Post
پر ویز الٰہی کے ترجما ن اقبال چوہدری کو بھی گرفتار کر لیا گیا
Sat Jun 3 , 2023
گوجرانوالہ (پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ترجما ن اقبال چوہدری کو بھی گرفتار کر لیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کی عدالت میں پیشی سے قبل اقبال چوہدری احاطہ عدالت میں موجود تھے، انہیں عدالت کے […]
