پشاور بی آر ٹی مالی بحران کا شکار، نجی کمپنی کا سروس بند کرنے کا فیصلہ

پشاور(پی پی آ ئی) پشاور میں چلنے والی بی آر ٹی بس سروس مالی بحران کا شکار ہو گئی جس کے باعث نجی کمپنی نے سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرا ئع کے مطابق نجی ٹرانسپورٹ کمپنی نے 75 کروڑ روپے سے زیادہ بقایاجات کی عدم ادائیگی پر سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی کمپنی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، محکمہ ٹرانسپورٹ اور متعلقہ حکام کو خط بھی ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی وہیکل آپریشن اور مرمتی سروسز کی مد میں 75 کروڑ 40 لاکھ روپے کے بقایاجات ہیں۔ٹرانس پشاور نے فروری، مارچ، اپریل اور مئی کے بقایاجات تاحال ادا نہیں کیے جس سے کمپنی شدید مالی بحران سے دوچار ہے۔دوسری جانب صوبائی نگران وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خان خٹک نے کہا ہے کہ ٹرانس پشاور نے سمری وزیر اعلیٰ کو بھیجی ہے، کس کس مد میں ادائیگیاں کرنا ہیں اس کا باقاعدہ آڈٹ کیا جائے گا۔

Next Post

ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے پہلی شپمنٹ قزاقستان کیلئے چائنہ کے راستے سے روانہ

Sat Jun 3 , 2023
گلگت(پی پی آ ئی) پاکستان کی تجارتی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوارڈیلیٹرل ٹریڈ اینڈ ٹریفک ایگریمنٹ (کیو ٹی ٹی اے) کے تحت پاکستان کی تاریخ کی پہلی ٹرانزٹ شپمنٹ چائنہ کے ذریعے قزاقستان کیلئے روانہ کر دی گئی۔اس ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے پاکستان اور گلگت بلتستان کے تجارت سے وابستہ […]