سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کینیڈا سے پاکستان کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) زارا ایئرویز نے کینیڈا سے پاکستان کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا، کراچی، لاہور اور اسلام آباد کیلئے پروازیں چلیں گی۔پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے اچھی خبر، کینیڈا سے پاکستان کیلئے زارا ایئرویز نے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔کینیڈا سے براہ راست پروازوں کا اعلان کراچی کے مقامی ہوٹل میں سی ای او زارا ایئرویز سید قلی نے میڈیا کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنٹو سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کیلئے براہ راست پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ کینیڈا اور حکومت پاکستان سے ہم این او سی ملتے ہی فضائی آپریشن شروع کردیں گے، مسافروں کو بلا رکاوٹ براہ راست کینیڈا کیلئے سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔