شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اورنگی کے باشندوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم

کراچی (پی پی آئی)محتسب اعلیٰ سندھ اعجاز علی خان نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ اورنگی ٹاؤن کے رہائشیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔پی پی آئی کے مطابق شکایت گزار ارشاد انور خان نے بلاک F سیکٹر 14 اورنگی ٹاؤن کے رہائشیوں کو آلودہ اور معمول سے کم پانی کی فراہمی سے متلعق محتسب سندھ میں درخواست جمع کرائی تھی۔ مختلف تاریخوں اور فریقین کی سماعت کے بعد متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر واٹر بورڈ نے اطلاع دی کہ ڈسکو پمپنگ اسٹیشن پر ناقص پائپ لائن کو تبدیل کر کے پانی کی آلودگی کا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے جب کہ حب ٹرنک مام (HTM)سے ملنے والے پانی کا کم پریشر سیکٹر F-14 اورنگی کے رہائشیوں کو پانی کی فراہمی میں کمی کی بنیادی وجہ ہے۔ محتسب سندھ اعجاز علی خان کی ہدایات پر ریجنل ڈائریکٹر سینٹرل نے شکایت کنندہ اور متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ اصل حقائق جاننے کے لیے متعلقہ علاقہ کا دورہ کیا اور اپنی رپورٹ پیش کی۔متعلقہ فریقین کو سننے اور معاملات کا جائزہ لینے کے بعد اعجاز علی خان محتسب سندھ نے چیف سیکریٹری سندھ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ لوکل گورنمنٹ اور ایم ڈی /چیف ایگزیکٹیو آفیسرکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو احکامات جاری کیے کہ وہ محکمے کے کام کو بہتر بنائیں اور پینے کے پانی کے ضیاع کو روکنے اور پانی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔