شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

باپردہ خاتون ہوں، شوہر کے بغیر نہیں آسکتی، بشریٰ بی بی کا نیب کو جواب

لاہور(پی پی آ ئی) سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے القادر ٹرسٹ کے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں نیب کی جانب سے طلبی کی تاریخ آگے بڑھانے کی درخواست کردی۔بشریٰ بی بی کو نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں بطور گواہ بدھ 7 جون کو طلب کیا تھا، سابق وزیراعظم کی اہلیہ نے 7 جون کے بجائے 8 جون کو بیان قلمبند کرنے کی درخواست کردی۔بشریٰ بی بی نے کہا کہ میری طلبی والے دن ہی آپ نے میرے شوہر کو بھی بلا رکھا ہے، انہوں نے آپ کو آگاہ کیا کہ وہ 8 جون کو پیش ہوں گے، میں باپردہ خاتون ہوں، گزشتہ سماعت پر بھی شوہر کے ہمراہ آئی تھی، 8 جون کو بھی اپنے شوہر کے ہمراہ ہی پیش ہوں گی۔سابق خاتون اول نے اپنے جواب میں مزید کہا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق شامل تفتیش کرنے کیلئے ٹھوس مواد مہیا کریں، میرے پاس این سی اے اور بحریہ ٹاؤن معاہدے کی معلومات نہیں، ٹرسٹ کو زمین، رقم، عمارت و دیگر امداد ڈونیشن ایگریمنٹ کے تحت ملیں۔بشریٰ بی بی نے بتایا کہ بی ٹی ایل نے القادر ٹرسٹ کو ڈونیشن 24 مارچ 2021کو دی، دستاویز کی کاپی القادر ٹرسٹ کے چیف فنانشل افسر سی آئی ٹی کو دے چکے، القادر یونیورسٹی ایک ٹرسٹ ہے، اس سے کسی شخص یا ٹرسٹیز کو کوئی فائدہ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جو دستاویز مجھ سے مانگی گئیں وہ القادر ٹرسٹ کے سی ایف او کے پاس ہیں، القادر ٹرسٹ کی تمام چیزیں سیکریٹری دیکھتے ہیں، میرا بیان 8 جون کو ریکارڈ کر لیا جائے۔