سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مراد راس نے بھی جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا

لاہور(پی پی آ ئی)تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر مراد راس نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔مراد راس نے جہانگیرترین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات میں جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ملاقات میں سینئرسیاستدان عبدالعلیم خان اورعون چوہدری بھی ملاقات میں موجود تھے۔یاد رہے کہ جہانگیرترین کے گروپ کی جانب سے تحریک انصاف چھوڑنے والوں اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے رابطوں میں تیزی آگئی۔ گروپ نے تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک سمیت دیگرسے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیاسی رہنماوں سے رابطے کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں عون چوہدری، سردار تنویرالیاس اور اسحاق خاکوانی شامل ہیں۔ یہ کمیٹی سیاسی رہنماوں کوترین گروپ میں شمولیت کی دعوت دے گی۔اس سے قبل ڈیموکریٹس گروپ کے 3 اراکین راجہ یاورکمال، مامون تارڑ، رائے اسلم نے جہانگیرترین سے ملاقات کی اوران کی قیادت پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔