سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

غیر قانونی بھرتیوں کا کیس،پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

لاہور(پی پی آ ئی) پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی اور رائے ممتاز کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت آج دوبارہ ہو گی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ علی رضا نے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، صدر پی ٹی آئی کی جانب سے رانا انتظار عدالت میں پیش ہوئے۔سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ علی رضا نے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت ایک دن کیلئے ملتوی کردی جو آج دوبارہ ہو گی۔یاد رہے کہ پرویز الٰہی اور دیگر پر پنجاب اسمبلی کے ریکارڈ میں ردوبدل کر کے بھرتیوں کا الزام ہے، پرویز الٰہی کے شریک ملزم رائے ممتاز حسین نے بھی درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔