سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سمندر پار پاکستانیوں کو ڈالر ملک بھجوانے پر پرکشش مراعات دینے کا فیصلہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) حکومت نے نئے بجٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کو ڈالر ملک بھجوانے پر پرکشش مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے نئے بجٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کو ڈالر ملک بھجوانے پر پرکشش مراعات دینے کا فیصلہ کر لیا، متعلقہ محکموں نے ڈیوٹی فری یا کم ٹیکس پر گاڑی درآمد کرنے کی اجازت اور ہاؤسنگ سکیموں میں کوٹہ رکھنے سمیت متعدد تجاویز وزارت خزانہ کو بھجوا دیں۔بجٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ڈالر میں ادائیگی پر سرکاری ہاؤسنگ سکیموں میں 20 فیصد کوٹہ رکھنے اور سرکاری سکیموں میں ڈالر سے پلاٹ خریدنے پر مناسب منافع دینے کی تجاویز شامل ہیں جبکہ اوورسیز پاکستانیوں سے انٹر بینک کے بجائے اوپن مارکیٹ ریٹ کے قریب ڈالر خریدنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بجٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ڈالر ایکسچینج ریٹ میں ٹیکس کی چھوٹ دینے اور ترسیلات زر بھجوانے پر بینکوں میں بھی اوورسیز کو ریلیف فرہم کرنے کی تجویز ہے۔اوورسیز پاکستانیوں کو مراعات دینے سے محکموں نے اپنی تجاویز وزارت خزانہ کو بھجوا دی ہیں، حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔