سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی شہری کی پیدل عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپسی

کوئٹہ (پی پی آئی)خانیوال کا فیض اللّٰہ نامی باشندہ پیدل عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے کوئٹہ پہنچ گیا۔فیض اللّٰہ ابوظہبی، دبئی، شارجہ اور ایران سے ہوتا ہوا کوئٹہ پہنچا۔پی پی آئی کے مطابق فیض اللہ 11 ماہ 22 دن قبل عمرے کی ادائیگی کے لیے خانیوال کے علاقے کبیروالا سے روانہ ہوا تھا اس نے خانیوال سے ایران تک پیدل سفر کیا۔پھر ایران سے بذریعہ بحری جہاز شارجہ پہنچا،اس کے بعد شارجہ، دبئی اور ابوظہبی کے راستے پیدل سفر کرکے سعودی عرب پہنچا تھا۔فیض اللہ نے اس سفر کے بارے میں کہا کہ دل میں خواہش تھی کہ پیدل سفر کرکے عمرے کے لیے سعودی عرب پہنچوں۔اس نے بتایا کہ پیدل سفر کے دوران پاکستانی سفارتخانوں نے بہت تعاون کیا اور اب انشاء اللہ آئندہ 20 روز میں پیدل سفر کرکے واپس کبیروالا پہنچ جاؤں گا۔