شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر مملکت کی نااہلی کی درخواست پر اعتراضات عائد

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سپریم کورٹ نے صدر مملکت عارف علوی کی نااہلی کی درخواست پر اعتراضات عائد کردیئے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں صدرر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو نااہل قرار دینے کیلئے امتیاز نامی شہری نے درخواست دائر کی تھی۔سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے ڈاکٹر عارف علوی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر اعتراضات عائد کردئیے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 248 کے تحت صدر مملکت کو فریق نہیں بنایا جا سکتا۔رجسٹرار آفس اعتراض میں کہنا ہے کہ درخواست میں عوامی مفاد کے اور بنیادی حقوق کے سوال سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا اور 184 تین کے استعمال کے حوالے سے اٹھائے گئے نکات تسلی بخش نہیں۔مزید کہا ہے کہ درخواست گزار نے کسی دوسرے متعلقہ فورم سے رابطہ نہیں کیا اور رابطہ نہ کرنے کی وجہ بھی نہیں بتائی، درخواست تحریر کرنے والے وکیل کا نام بھی نہیں بتایا گیا۔