شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

این ایف سی میں بلوچستان کو سب سے زیادہ حصہ ملنا چاہیے: زمرک اچکزئی

کوئٹہ (پی پی آ ئی) صوبائی وزیر خزانہ زمرک اچکزئی نے کہا ہے کہ وفاق ہمیشہ بلوچستان کو نظر انداز کر دیتا ہے، موجودہ حالات میں بلوچستان کو اپنی آمدن بڑھانے کی ضرورت ہے، صوبے کے عوام کو دیگر صوبوں کے برابر سہولیات ملنی چاہئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ این ایف سی شیئر میں بلوچستان کو 35 میں سے 25 ارب روپے ملے لیکن اب وہ بھی نہیں مل رہے، وفاقی پی ایس ڈی پی کا 82 فیصد آبادی کی بنیاد پر ملتا ہے، وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کاحصہ صرف 9 فیصد بنتا ہے، مطالبہ ہے کہ وفاق بلوچستان کو رقبے کی بنیاد پر شیئر دے۔زمرک اچکزئی نے کہا کہ این ایف سی میں بلوچستان کو سب سے زیادہ حصہ ملنا چاہیے، اسلام آباد اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے بائیکاٹ کی وجہ یہی تھی کہ ہمارا حصہ ہمیں نہیں مل رہا، سیلاب متاثرین کے لیے امداد سے جو پیسہ اکٹھا ہوا ان میں سے بلوچستان کو کچھ بھی نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کو ترجیح دے، بلوچستان کو نیا بجٹ بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے، آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی خسارے کا ہوگا، کوشش ہوگی کہ بلوچستان کے لیے بہترین اور متوازن بجٹ پیش کریں۔