شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں، بھاری مقدارمیں منشیات برآمد

راولپنڈی(پی پی آ ئی) ینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک گیر انسداد منشیات کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں واقع نجی کوریئر آفس میں پارسل سے 50 گرام ویڈ برآمدکی گئی، برآمدہ وڈ دو عدد پلاسٹک کے لفافوں میں چھپائی گئی تھی، پارسل برطانیہ سے جہلم کیلئے بک کروایا گیا تھا۔ایک اور کارروائی میں ملتان ائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے 986 گرام چرس برآمدکرلی گئی، شمالی وزیرستان کا رہائشی ملزم بذریعہ پرواز نمبر PK-221 دبئی کیلئے روانہ ہو رہا تھا۔دریں اثناقلعہ عبداللہ کے علاقے ٹوبہ اچکزئی میں چھاپہ مار کارروائی میں 129 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کی گئی، برآمدہ کیمیکل مختلف منشیات بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ایک الگ کارروائی میں گوادر کے غیر آباد علاقے مذانی سے جھاڑیوں میں چھپائی گئی 36 کلو چرس برآمدکی گئی، برآمدہ منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھی۔ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔