سفارتی عملہ نے گورنرسندھ کا پرتپاک خیر مقدم کیا، گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے سعودی عرب کے قونصل جنرل سے ون آن ون ملاقات میں پاک سعودی عرب دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت میں اضافہ اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستانی قوم کا سعودی عرب سے جذباتی لگاو ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے خطہ میں غربت اور بیروزگاری میں نمایاں کمی ہورہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کو صوبہ کے پر کشش شعبوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ سعودی عرب کے قائم مقام قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان کو خطہ میں معاشی و دفاعی لحاظ سے مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں، قائم مقام قونصل جنرل نے گورنر سندھ کو قرآن شریف اور ریاض شہر کا سووینئر بھی پیش کیا۔ قبل ازیں قونصل خانہ میں ریڈ کارپیٹ استقبال پر گورنرسندھ نے قائم مقام قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا، گورنر سندھ نے غزہ جنگ بندی معاہدہ کے لئے سعودی عرب کے سفارتی کردار کو بیحد سراہتے ہوئے قونصل جنرل کو گلدستہ اور مٹھائی بھی دی۔
Next Post
ضیاالدین یونیورسٹی کے تحت 23 جنوری سے کراچی میں
Wed Jan 22 , 2025
کراچی، 22جنوری (پی پی آئی)ضیاالدین یونیورسٹی کے شعبہ فارمیسی اور فارماسیوٹیکل سائنسز تحت 23 سے 25 جنوری 2025 تک ابوالحسن جعفری آڈیٹوریم، کلفٹن کیمپس، کراچی میں بین الاقوامی کانفرنس برائے فارمیسی اور فارماسیوٹیکل سائنسز منعقد ہوگی۔ اس تقریب میں پیشہ وران اور محققین کو جمع کیا جائے گا تاکہ فارمیسی اور صحت عامہ میں ہونے والی اہم پیش رفت پر […]
