متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس 500 پوائنٹس تک گر گیا

کرا چی(پی پی آ ئی)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز مندی کا رجحان رہا اور انڈیکس میں تقریباً 500 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ایک مرتبہ پھر مثبت انداز میں ہوا، صبح دس بجے کے قریب انڈیکس 116.93 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور اس کا تسلسل دوپہر بارہ بجے تک دیکھنے کو ملا۔تاہم دوپہر دو بجے کے بعد بجٹ سے متعلق خبروں کی آمد کے باعث سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اپنایا،۔اسی وجہ سے کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 456.25 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی، جس کے باعث 42 ہزار کی نفسیاتی حد گر گئی اور انڈیکس 41686.46 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.08 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 10 کروڑ 10 لاکھ 54 ہزار 090 شیئرز کا لین دین ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 50 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑ گیا۔۔ سٹاک مارکیٹ بروکرز کے مطابق سٹاک ایکسچینج بجٹ سے پہلے دباؤ کا شکار نظر آئی جس کی وجہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کا اب تک نہ ہونا ہے جو ملک کے لیے اگلے مالی سال میں مالی مشکلات پیدا کر سکتا پے۔ان کے مطابق اس فیکٹر کی وجہ سے مارکیٹ میں منفی رجحان پیدا ہوا۔