شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ارشد شریف کی والدہ کی عمران خان سمیت دیگر افراد کو شامل تفتیش کرنے کی استدعا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) نجی ٹی وی چینل سے وابستہ مقتول اینکر ارشد شریف کی والدہ نے اپنے بیٹے کے قتل کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، فیصل واوڈا، سلمان اقبال، مراد سعید اور یوٹیوبر عمران ریاض کو شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔بی بی سی ذرائع کے مطابق ارشد شریف کی والدہ نے یہ متفرق درخواست سپریم کورٹ میں اس معاملے میں زیر التوا ازخود نوٹس کیس میں دی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ارشد شریف کے قتل سے متعلق ان تمام افراد سے شواہد حاصل کیے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ ان کے بیٹے کے قتل کی تحقیقات پاکستان میں ہونے والی سازش سے شروع کی جائیں کیونکہ کئی افراد نے ارشد شریف کے قتل کی سازش کے بارے میں جاننے کا دعویٰ کیا ہے۔ارشد شریف کی والدہ نے دعویٰ کیا کہ انھیں حکام کی طرف نہ تو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ اور نہ ہی جے آئی ٹی رپورٹ فراہم کی گئی ہے۔