شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رشوت کا مقدمہ، عثمان بزدار کے شریک ملزم کی عبوری ضمانت منظور

لاہور(پی پی آ ئی) لاہور کی مقامی عدالت نے 45 کروڑ رشوت کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے شریک ملزم مظہر بیگ کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق اسپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا نے عبوری ضمانت کی درخواست منظور کی اور اینٹی کرپشن حکام کو 16 جون تک ملزم مظہر بیگ کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے ملزم مظہر بیگ کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔یاد رہے کہ عثمان بزدار اور سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی سمیت دیگر کے خلاف اینٹی کرپشن میں 45 کروڑ رشوت لینے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔