اداکارہ فضا علی کی بڑی بہن انتقال کر گئیں

کراچی(پی پی آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوبرو اداکارہ، ماڈل اور میزبان فضا علی کی بڑی بہن علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فضا علی نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی ہمشیرہ کے انتقال کی خبر اپنے مداحوں کو دی۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے اپنی بہن کے لئے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ “آپی چلی گئی، مجھے اور فریال کو چھوڑ کے اس دنیا سے، ہمیشہ کیلئے، ان کی آگے کی زندگی کے سفر کیلئے دعا کیجئے گا”۔اداکارہ نے اپنی بہن کی یاد میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں ان کی بہن جْھولے جھول رہی ہیں اور ان کی بیٹی فریال اپنی بڑی خالہ کو جْھولا جْھلا رہی ہے۔مذکورہ ویڈیو میں ان کی بہن کو بچپن یاد کرتے ہوئے کہتے ہوئے سْنا جاسکتا ہے کہ “انہوں نے اپنے 8 بہن بھائیوں کو بڑا کیا ہے اور بچپن میں انہیں بھی اسی طرح جْھولا جْھلاتی تھی۔”خیال رہے کہ گزشتہ ماہ یہ ہی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ فضا علی نے اپنی والدہ جیسی بڑی بہن کی صحت کے لئے دعا کی اپیل کی تھی جو اْس وقت ان کی بہن وینٹی لیٹر پر تھیں۔

Next Post

فارن کرنسی اکاونٹس منجمد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،عائشہ غوث پاشا

Mon Jun 12 , 2023
اسلام آباد(پی پی آئی)وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کاکہناہے کہ ملک میں فارن کرنسی اکا?نٹس منجمد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔پی پی آئی کے مطابقمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشا نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ کے اعدادوشمار شیئر کئے ہیں،آئی ایم ایف کے […]