ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نو مئی میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا: رانا ثنا اللہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ9 مئی میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ملک دشمن پروپیگنڈا ہو یا گمراہی، قانون اپناراستہ لے گا، کسی بے گناہ کو اس میں ملوث نہیں کیا جائے گا۔ عمران خان کے بے بنیاد الزامات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، وہ قتل کی سازش کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کرسکے، وہ بغیر ثبوت کے الزام تراشی کے ماہر ہیں، کووڈ کی عالمی امداد کو ٹائیگر فورس پر خرچ کیا گیا، ٹائیگر فورس کے نام پر گالم گلوچ بریگیڈ بنائی گئی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے اپنے قتل کی سازش کا الزام لگایا تھا، جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ان کی ویڈیوز دکھائیں، انہوں نے تسلیم کیا کہ یہ میری ہی آواز ہے، انہوں نے بیانات کے ثبوت نہ ہونے کا اعتراف کیا۔ عمران خان نے کسی جگہ یہ نہیں کہا کہ یہ میری آڈیو یا بیان نہیں، انہوں نے سنی سنائی باتوں پر بیان دینے کا اعتراف کیا، جے آئی ٹی کے پاس ان کا دستخط شدہ بیان موجود ہے، وہ بغیر ثبوت کے الزام تراشی کے ماہر ہیں، انہوں نے جھوٹے بیانات سے نوجوان نسل کو گمراہ کیا، یہ ذہن سازی 2014 سے جاری ہے، یہ کہتے تھے کہ 10 لاکھ نوجوانوں کی فورس تیار کررہے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ 9 مئی کو اپنے ایجنڈے پر عملدرآمد کے لیے گرفتاری کو بہانا بنایا، افواج پاکستان کو تقسیم کرنے کی سازش کی گئی، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، ان کا خیال تھا کہ عوام کا ردعمل ان کے حق میں ہوگا، عوام اپنی محب وطن افواج کے ساتھ کھڑے ہوگئے، ان کے بے بنیاد الزامات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا، کووڈ کی عالمی امداد کو ٹائیگر فورس پر خرچ کیا گیا، ٹائیگر فورس کے نام پر گالم گلوچ بریگیڈ بنائی گئی، عمران خان فورس کے ذریعے ملک پر قابض ہونے کی سازش بنارہا تھا۔