ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

روسی تیل مارکیٹ میں آنے سے پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

کراچی (پی پی آئی)روسی خام تیل کا بحری جہاز پیر پوائنٹس کے پی ٹی ٹرمینل پر لنگر انداز،روسی خام تیل کی پاکستان ریفائری کو منتقلی کا عمل جاری ہے۔ پی پی آئی کے مطابق 45 ہزار 124 میٹرک ٹن میں سے اب تک 60فیصد خام تیل کی منتقلی کا عمل پورا ہوچکا ہے،183 میٹر لمبے روسی جہاز ’پیور پوائنٹ‘ میں 45 ہزار 124 میٹرک ٹن تیل لدا ہے، روسی جہاز سے خام تیل کی منتقلی پاکستان ریفائری کے ٹینکس میں کی جارہی ہے،پاکستان ریفائری روسی خام تیل کو ریفائن کرے گا۔ معاہدے کیمطابق 45 ہزار ٹن تیل کراچی پہنچ چکا جبکہ باقی بھی جلد پاکستان پہنچ جائے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ روسی تیل مارکیٹ میں آنے سے پٹرولیم مصنوعات 30 سے 40 روپے تک سستی ہو سکتی ہیں، روس کا یہ پہلا جہاز ہے جو کہ 45 سے 50 ہزار ٹن تیل لے کر پہنچا ہے جبکہ ایک اور جہاز جلد ہی پاکستان پہنچے گا، اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوتاہے تو پاکستان رو س سے مزید سات لاکھ بیرل تیل خریدے گا۔