عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سمندری طوفان کے پیش نظر تمام قومی اور بین الاقوامی پروازیں بند

کراچی (پی پی آئی)پاکستان کے ساحلی علاقوں سے سمندری طوفان کے ٹکرانے کے پیش نظر مغربی ہوائی راہداری کا استعمال کرتے ہوئے تمام قومی اور بین الاقوامی پروازوں کی لینڈنگ اور ایوی ایشن اسپیس سے پرواز کو فوری طور پر روکنے کا وفاقی حکومت نے منصوبہ بنایا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں ساحلی علاقے کے قریب سمندر سے ملحقہ تمام ہوائی بندرگاہیں اور فضائی پٹی اگلے احکامات تک بند رہیں گی، اس بارے میں بین الاقوامی ہوا بازی سے اجازت طلب کی گئی ہے۔جنوبی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے سے گزشتہ شام سے ہی پروازوں کے شیڈول میں خلل پڑنا شروع ہو گیا تھا۔کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایک نجی ائیر لائن کی پرواز کو زمین پر پہلے تقریباً تین چوتھائی گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، اس کی وجہ تیز ہوا تھی جو ٹیک آف کے راستے میں آ رہی تھی، ٹیک آف کے بعد نجی ائیر لائن کو فوراً درمیانی ہوا میں موڑ کرژوب کی طرف موڑنا پڑا۔