سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی مخدوش عمارت بدستور زیر استعمال

لاہور(پی پی آئی)لاہور کے تاریخی لیڈی ولنگڈن ہسپتال کو 3 سال قبل ناقابل استعمال قرار دیا گیاتھا لیکن وہ ہنوز مخدوش حالت میں خدمات انجام دے رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق بلڈنگ ریسرچ سنٹر نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کو 3 برس قبل ناقابل استعمال قرار دیا تھا۔ مخدوش عمارت قرار دینے کی 3 سالہ پرانی رپورٹ کے مطابق ہسپتال کی پرانی عمارت، انڈور بلاک اور نرسنگ ہاسٹل کو 3 سال قبل پی ٹی آئی کے دور حکومت میں خطرناک اور ناقابل استعمال قرار دیا گیا تھا۔ بلڈنگ سنٹر نے ان ڈور بلاک اور نرسنگ ہاسٹل کو فوری طور پر استعمال سے بھی روک دیا تھا اور ہسپتال کی عمارت کو فوری طورپر گرانے کا حکم دیا تھا لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی بحالی کی بجائے نئی عمارت کی تعمیر کی سفارشات کی گئی تھیں۔