یونانی سمندر میں کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں سمیت 100 افراد ہلاک

ایتھنز (پی پی آئی)یونان کے سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔پی پی آئی کے مطابق یونان کے قریب سمندر میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی جس میں 500 سے زائد افراد سوار تھے۔ کشتی غیر قانونی تارکین وطن کو سمندر کے ذریعے لیبیا سے اٹلی لے کر جا رہی تھی۔ڈوبنے والی کشتی میں زیادہ تر پاکستانی سوار تھے جبکہ کشتی میں مصر، شام اور افغانستان کے شہری بھی موجود تھے۔ ڈوبنے والے 100 سے زائد افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے بچا لیا جبکہ سینکڑوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔حکام کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے یونان کے علاقہ کلمتا کے قریب حادثہ پیش آیا اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔پی پی آئی کے مطابق متاثرہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ریسکیو آپریشن میں فوجی طیارے، ہیلی کاپٹر اور 6 کشتیوں سے مدد لی جا رہی ہے۔ترجمان کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ حادثہ بحیرہ آیونی میں پیش آیا تھا اور ڈوبنے والے کسی بھی شخص نے لائف جیکٹ نہیں پہنی ہوئی تھی۔ حادثے کی شکار کشتی کے تارکین وطن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

Next Post

مہاشیر مچھلی کی نسل کو خطرہ، دریائے پونچھ میں شکار پر پابندی

Thu Jun 15 , 2023
کوٹلی/مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی) حکومت آزاد کشمیر نے دریائے پونچھ کومہاشیر نیشنل پارک قرار دے دیا ہے۔ مہاشیر مچھلی کی نایاب قسم ختم ہوتی جا رہی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق موجودہ سیزن مہاشیر مچھلی کے انڈے دینے کا ہے۔ لہٰذا مچھلی کی نسل بچانے کیلئے ڈپٹی کمشنر […]