شیخوپورہ (پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما علی عباس گل آغا نے بھی تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر علی عباس گل نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا، وہ شیخوپورہ کے پی پی 137 سے ٹکٹ ہولڈر تھے۔ انہوں نے 9مئی کے پر تشدد واقعات کی مذمت کرتے ہو ئے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔علی عباس گل آغا کا کہنا ہیکہ مسلسل ایک سال سے فوج مخالف بیانئے کو دیکھ رہے تھے، اسی ایجنڈکے سبب 9 مئی کا واقعہ رونما ہوا، پاک فوج ہمارا فخر ہے، میں کسی شرپسند پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتا، پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔
Next Post
سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، شاہین کی واپسی
Sat Jun 17 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا جب کہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔قومی سلیکشن کمیٹی نے اعلان کردہ 16 رکنی ٹیم میں محمد حریرہ اور عامر جمال کو پہلی بار شامل کیا […]
