لاہور (پی پی آ ئی) سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق محمد خان بھٹی کو کرپشن کے الزامات پر ملازمت سے نکال دیا گیا ہے، ان کے ساتھ ساتھ ڈی جی پارلیمانی افیئرز رائے ممتاز حسین بھی نوکری سے فارغ کر دیئے گئے۔محمد خان بھٹی سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری بھی رہے، ان کو ترقیاتی سکیموں میں کک بیکس کی وصولی کے الزامات سمیت مختلف مقدمات میں حراست میں بھی رکھا گیا۔
Next Post
پاکستانی نڑاد برطانوی سفارتکار کو شاندار خدمات پر ایوارڈ دینے کا فیصلہ
Sat Jun 17 , 2023
اسلام آ باد /لندن(پی پی آ ئی) برطانوی حکومت نے پاکستانی نڑاد سفارت کار فوزیہ یونس کو شاندار خدمات پر ایوارڈ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ذرا ئع کے مطابق برطانوی وزارت خارجہ میں شاندار خدمات پر فوزیہ یونس کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شاہ چارلس کی سالگرہ […]
