پاکستانی نڑاد برطانوی سفارتکار کو شاندار خدمات پر ایوارڈ دینے کا فیصلہ

اسلام آ باد /لندن(پی پی آ ئی) برطانوی حکومت نے پاکستانی نڑاد سفارت کار فوزیہ یونس کو شاندار خدمات پر ایوارڈ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ذرا ئع کے مطابق برطانوی وزارت خارجہ میں شاندار خدمات پر فوزیہ یونس کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شاہ چارلس کی سالگرہ پر سفارت کار کو ایم بی ای میڈل دیا جائے گا۔واضح رہے کہ فوزیہ یونس اس وقت ٹورنٹو میں برطانوی قونصل جنرل ہیں، وہ اسلام آباد میں بھی خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔

Next Post

لاہور میں سادہ روٹی اور نان کی قیمت میں کمی

Sat Jun 17 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) لاہور میں سادہ روٹی اور نان کی قیمت میں کمی کر دی گئی۔ذرائع مارکیٹ لاہور کے مطابق گندم کی قیمت کم ہونے کے بعد سادہ روٹی کی قیمت 20 سے 15 روپے قیمت مقرر کر دی جبکہ سادہ نان 30 سے 25 روپے کا فروخت ہونے […]