لاہور(پی پی آ ئی) لاہور میں سادہ روٹی اور نان کی قیمت میں کمی کر دی گئی۔ذرائع مارکیٹ لاہور کے مطابق گندم کی قیمت کم ہونے کے بعد سادہ روٹی کی قیمت 20 سے 15 روپے قیمت مقرر کر دی جبکہ سادہ نان 30 سے 25 روپے کا فروخت ہونے لگا، روغنی نان 70 سے 40 روپے پر آگیا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاہور شہر بھر میں یہی قیمت ہوگی، بعض تندور مالکان زیادہ قیمت وصول کر رہے ہیں جن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ گندم کی قیمت کم ہونے کے بعد نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Next Post
کیپٹن(ر) صفدر کیخلاف انتشار انگیز کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی
Sat Jun 17 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) انتشار انگیز گفتگو اور پولیس اہلکاروں سے لڑائی کرنے کا مقدمہ، لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی ہو گئی۔ چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف انتشار انگیز […]
