لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ جیل میں 4 دن سے بھوک ہڑتال پر

کراچی (پی پی آئی)لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ سب جیل میں 4 دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں وکیل نثار خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ عزیر بلوچ سب جیل میں 4 دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔وکیل نثار خٹک کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کے مقدمات کی سماعت میں تاخیر کی جا رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابقواضح رہے کہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ مجرم عزیر بلوچ کے خلاف انسدادِ دہشت گردی اور سیشن کورٹس میں مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔گزشتہ سماعت میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کو اقدام قتل اور دھماکا خیز مواد کے کیس میں بری کیا تھا۔عزیز بلوچ کے وکیل ایڈووکیٹ عابد زمان کے مطابق عزیر بلوچ اب تک 60 میں سے 26 مقدمات میں بری ہو چکا ہے۔

Next Post

اعتزاز احسن نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل چیلنج کردیا

Sat Jun 17 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی) سپریم کورٹ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کیخلاف اعتزاز احسن نے درخواست دائر کردی۔اعتزاز احسن نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عام شہریوں کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل غیرآئینی قرار دے کر وفاقی حکومت کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا […]