اعتزاز احسن نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل چیلنج کردیا

اسلام آباد (پی پی آئی) سپریم کورٹ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کیخلاف اعتزاز احسن نے درخواست دائر کردی۔اعتزاز احسن نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عام شہریوں کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل غیرآئینی قرار دے کر وفاقی حکومت کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ پی پی آئی کے مطابق درخواست میں مزید کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کور کمانڈر فیصلے پر ربڑ اسٹمپ کا کردار ادا کیا، آرمی ایکٹ کے سیکشن 2 اور 59 کو کالعدم قرار دیا جائے، سیکشن 94 اور رولز کا بھی غیرآئینی قرار دیا جائے۔ اعتزاز احسن نے درخواست میں استدعا کی کہ عسکری حکام کی حراست میں دیے گئے سویلین کی رہائی کا حکم دیا جائے۔ مذکورہ درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف، خواجہ محمد آصف، رانا ثنااللہ اور تمام آئی جیز کو فریق بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چیف سیکرٹریز، وزارت قانون، وزارت داخلہ، دفاع اور کابینہ ڈویژن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

Next Post

جناح ہاؤس حملہ کیس: 6 خواتین کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Sat Jun 17 , 2023
لاہور(پی پی آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 6 خواتین کو شناخت پریڈ کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق پیشی پر انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل […]