کراچی(پی پی آئی)پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا لکی مروت میں تیل اور گیس کا نیا کنواں دریافت ہوا ہے۔بیٹنی کے علاقے میں دریافت ہونے والے کنوئیں سے یومیہ ایک ہزار بیرل تیل حاصل ہو گا، کنویں میں 4 ہزار 3 سو میٹر گہرائی پر تیل اور گیس نکلی ہے۔پی پی آئی کے مطابق نئے کنوئیں سے گیس کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے، سوئی ناردرن گیس کو بھی یہاں سے گیس کی فراہمی شروع کر د ی گئی ہے۔آئل اینڈ گیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہاں سے نکلنے والے خام آئل کی ریفائنری کو ترسیل کا بھی آغاز کر دیا گیاہے۔
Next Post
جناح ہاؤس حملہ کیس، قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار گرفتار
Sun Jun 18 , 2023
لاہور (پی پی آ ئی) قومی فٹ بال ٹیم کی خاتون کھلاڑی شمائلہ ستار بھی کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث نکلیں، پولیس نے گرفتار کر لیا۔ذرا ئع کے مطابق نو مئی کوجناح ہاؤس کے باہرتوڑپھوڑ میں ملوث ہو نے پر پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر خواتین […]
