لاہور (پی پی آ ئی) قومی فٹ بال ٹیم کی خاتون کھلاڑی شمائلہ ستار بھی کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث نکلیں، پولیس نے گرفتار کر لیا۔ذرا ئع کے مطابق نو مئی کوجناح ہاؤس کے باہرتوڑپھوڑ میں ملوث ہو نے پر پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر خواتین کی قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر کو حراست میں لیا، ان کا نام جیو فینسنگ کی حتمی فہرست میں آیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شمائلہ ستار کو گرفتار کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جیل میں شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ پولیس نے جناح ہاؤس حملے کا مقدمہ دہشتگردی سمیت سنگین دفعات کے تحت درج کررکھاہے۔یاد رہے کہ 9 مئی کو کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر مشتعل مظاہرین نے حملہ کرکے آگ لگا دی تھی جس کے دوران عمارت کو شدید نقصان پہنچا تھا جبکہ وہاں موجود نوادرات بھی ضائع ہو گئی تھیں۔
Next Post
اسحاق ڈار کی معاشی پالیسی سے صرف شریف خاندان خوش ہے: شیخ رشید
Sun Jun 18 , 2023
راولپنڈی(پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈار کی معاشی پالیسی سے صرف شریف خاندان خوش کیونکہ خاندان نے ہی خاندان میں سیاسی عہدے بانٹے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا […]
