پاکستان خطرناک موڑ پر کھڑا ہے، گول میز کانفرنس بلائی جائے: محمود اچکزئی

اسلام آباد (پی پی آئی)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے کے چیئر مین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہپاکستان آج ایک خطرناک موڑ پر کھڑا ہے ایک گول میز کانفرنس بلانی چاہئے پھر ہم مل بیٹھ کر الیکشن کا اعلان کرینگے، جو بھی جیتا زندہ باد۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ 1945 میں عالمی جنگ کے بعد جب لاکھوں لوگ لقمہ اجل بنے تو دنیا کے ممالک آپس میں بیٹھے اور طے کیا کہ آخرکب تک ہم ایک دوسرے کے ساتھ لڑتے رہیں گے تو لیگ آف نیشن وجودمیں آئی، اس وقت دنیا کے مما لک کی تعداد 65سے کم تھی آج سو سال پورے نہیں ہوئے کہ اب دنیا کے ممالک کی تعداد 192ہے یہ ممالک آسمان سے نہیں آئے بلکہ ناانصافیوں کے باعث وجود میں آئے۔انہوں نے کہا کہ جب عدل نہیں ہوگا تو ایک گھر کو چلانا مشکل ہوگا جب عدل نہیں ہوگا تو ملک نہیں چلے گا جب انصاف نہیں ہوگا تو ایک والد اور ایک بیٹے کے درمیان گزارا مشکل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئین کی پاسداری سب کا فرض ہے آج پاکستان مشکلات میں ہے ادارے تقسیم ہیں ایسے حالات میں تجویز ہے کہ سیاسی پارٹیاں، عدلیہ، فوج، صحافی، سول سوسائٹی، تاجر اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی گول میز کانفرنس بلائی جائے

Next Post

لکی مروت کے علاقے بیٹنی میں تیل اور گیس کا نیا کنواں دریافت

Sat Jun 17 , 2023
کراچی(پی پی آئی)پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا لکی مروت میں تیل اور گیس کا نیا کنواں دریافت ہوا ہے۔بیٹنی کے علاقے میں دریافت ہونے والے کنوئیں سے یومیہ ایک ہزار بیرل تیل حاصل ہو گا، کنویں میں 4 ہزار 3 سو میٹر گہرائی […]