کوئٹہ(پی پی آ ئی)کالعدم دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کا کمانڈر نواز علی رند اندرونی لڑائی میں مارا گیا، نواز رند کی ہلاکت ہمسایہ ملک میں پراسرار حالات میں ہوئی۔میڈیا ذرائع کے مطا بق عسکریت پسند نواز علی رند کا تعلق آواران سے تھا، جو 2014 سے بی ایل ایف کا سرکردہ رکن تھا۔نواز رند سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔شمبے کی گرفتاری کے بعد عسکریت پسند گروپوں میں پھوٹ پڑ چکی ہے، بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کے اتحاد بی آر اے ایس کو بھی نقصان پہنچا ہے۔انٹیلی جنس اداروں کی کامیابیوں سے دہشتگرد تنظیمیں دباؤ کا شکار ہیں، گھیرا تنگ ہونے سے دہشت گرد تنظیمیں اپنے ہی کمانڈرز کو مارنے لگی ہیں۔کچھ دن قبل جماعت الاحرار کا کمانڈر بھی اسی طرح کے حالات کا شکار ہوا تھا۔
Next Post
وزیراعظم کی ہدایت پر تمام فیصلے اتفاق رائے سے کئے جاتے ہیں:احسن اقبال
Sun Jun 18 , 2023
نارووال(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بلاول بھٹو کی تقریر پر در عمل میں کہا ہے کہ ’وزیراعظم کی ہدایت پر تمام فیصلے اتفاق رائے سے کئے جاتے ہیں۔ تمام پالیسی فیصلوں میں اتحادی پارٹنر شریک ہوتے ہیں، سب کی زمہ داری ہے کہ ان فیصلوں […]
