وزیراعظم کی ہدایت پر تمام فیصلے اتفاق رائے سے کئے جاتے ہیں:احسن اقبال

نارووال(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بلاول بھٹو کی تقریر پر در عمل میں کہا ہے کہ ’وزیراعظم کی ہدایت پر تمام فیصلے اتفاق رائے سے کئے جاتے ہیں۔ تمام پالیسی فیصلوں میں اتحادی پارٹنر شریک ہوتے ہیں، سب کی زمہ داری ہے کہ ان فیصلوں کا پہرا دیں اور برابر کی اوونرشپ دیں۔نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ’بجٹ کی تیاری کے موقع پر بھی تمام جماعتوں کو شریک رکھا گیا اور کابینہ میں تمام ممبران شریک تھے جن کے اتفاق رائے سے بجٹ کی منظوری دی گئی۔اتحادی پارٹنرز جب جلسوں کے اندر عوام کے سامنے جب تنقید کر جائے گی تو سیاسی بے چینی پیدا ہوتی ہے جلسوں میں باتیں کرنے سے پرہیز کر کے کابینہ میں بیٹھ کر بات کریں تاکہ سیاسی بے یقینی پیدا نہ ہو اورہم آپس میں ایک دوسرے کے خلاف نیا فرنٹ نہ کھولیں۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلے، جب اتحاد ہوتا ہے تو اس کے کچھ فائدے اور کچھ نقصانات ہوتے ہیں، اتفاق رائے پیدا کرنے میں وقت لگتا ہے، تاہم اس کی وسیع البنیاد اثرات اور سپورٹ ہوتی ہے۔پچھلے سال جب کلائمنٹ ڈزاسٹر آیا تو وفاقی حکومت نے سندھ اور بلوچستان میں تمام محدود وسائل کے باوجود 80 ارب روپے سے زیادہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دریعہ براہ راست مدد دی اور بیرونی دنیا کی امداد بھی وہاں پہنچائی گئی،جس نے سیلاب سے نکلنے میں مدد دی۔احسن اقبا ل نے دعوی کیا کہ ’شہباز شریف اپنے اتحادیوں کو مسلم لیگ ن سے ذیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ہماری کوشش ہے تمام صوبوں کو ایک آنکھ سے دیکھیں۔

Next Post

نون لیگ والے چاہتے آئندہ الیکشن اتنے دھاندلی سے جیت جا ئیں: حماد اظہر

Sun Jun 18 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ نون لیگ والے چاہتے آئندہ الیکشن اتنے دھاندلی سے جیت جا ئیں۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ نون لیگ یہ چاہتی […]