پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ناح ہاوس حملہ کیس میں گرفتارعمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل

لاہور(پی پی آئی) لاہور کے جناح ہاوس میں جلاوگھیراو اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی عدالت لاہور کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے حکام کو 4 روز میں شناخت کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔واضح رہے کہ سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کو لاہور کے جناح ہاو?س میں جلاو? گھیراو? اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔رابعہ سلطان کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے شوہر کی پیشی کے موقع پر ملاقات کے لیے لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچی تھیں۔