شیخ رشید وعدے کے مطابق اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیں : عابد شیر علی

حیدرآباد: وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ڈالر سابقہ قیمت 98روپے پر آگیا ہے اس کے بعد شیخ رشید احمد کو اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دینا چاہیئے۔ حیدرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ شیخ رشید احمد اداکارہ میرا کی طرح اپنے بیانات بدلنے کے ماہر ہیں ،تاہم جس کا انھوں نے برملا اعلان کیا تھا کہ اگر یہ حکومت ڈالر98روپے کی سطح پر واپس لے آئی تو وہ استعفیٰ دے دیں گے تو وہ اپنا وعدہ ایفا کریں ۔

Next Post

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن کا بی سی سی آئی کے فیصلے کا خیر مقدم

Wed Mar 12 , 2014
دبئی: آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن نے آئی پی ایل کے میچز متحدہ عرب امارات منتقل کر نے کے بھارتی کر کٹ بورڈ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ ڈیوڈ رچرڈ سن کا کہناہے کہ آئی پی ایل کے ابتدائی میچز متحدہ عرب امارات میں منعقد کرنے کا فیصلہ متحدہ عرب امارات کے عوام […]